۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مشہد مقدس میں شہدائے مقاومت کانفرنس

حوزہ/ مشہد مقدس میں موجود تمام پاکستانی تنظیموں کے نمائندہ وفود نے شہدائے مقاومت کانفرنس میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں شہید قاسم سلیمانی و انکے ساتھیوں کی پہلی برسی پر "سہداۓ مقاومت کانفرنس" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں موجودہ تمام پاکستانی تنظیموں کے نمائندگان و وفود نے شرکت کیا۔

رپورٹ کے مطابق، شہدائے مقاومت کانفرنس کی نظامت کے فرائض جناب شمس جعفری نے انجام دیے اور پروگرام کا آغاز ننھے قاری سید نجم الحسن موسوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
اسکے بعد مولانا ممتاز حسین سولنگی اور جناب ذاکراسدی  نے اپنی بھترین آواز میں شھداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہدائے مقاومت کانفرنس سے حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید عقیل حیدر زیدی اور جامعۃ المصطفی العالمیہ مشہد مقدس کے سربراہ کے مشاور حجۃالاسلام حسن مہدیان نے اپنے خطاب میں شہدائے مقاومت، شہدائے مدافع حرم اور سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے شہید کی گرانقدر خدمات کا ذکر کیا اور مقصد شہادت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ یہ عظیم الشان کانفرنس ہیئت سید الشہداء وابستہ بہ دفتر رہبر شیعیان پاکستان کے شعبہ عزاداری کے مسئول حجۃ الاسلام مولانا وحیدعلی ساجدی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے مسئول حجۃالاسلام  مولانا عقیل خان، جامعہ روحانیت سندھ شعبہ مشھد کے مسئول ممتاز حسین مطہری ،جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد مقدس کے مسئول حجۃالاسلام مولانا محمد حسین بہشتی پیروان ولایت شعبہ مشہد مقدس کے مسئول مولانا شرافت علی، انجمن بیت الزہرا، سمیت مختلف تنظیموں کے تعاون سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔

تمام پاکستانی تنظیموں سے وابستہ طلاب نے اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کی اور آخر میں دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے اس کانفرنس کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .